شائقین کرکٹ کیلئےخوشخبری:پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکامیچ پشاورمیں ہوگا

شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری ،پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکامیچ8اپریل کو پشاورمیں کھیلا جائےگا۔
پاکستان کرکٹ لیگ(پی ایس ایل)10کامیلہ سجنےمیں چندروزباقی رہ گئے، میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرد انداز کے ساتھ کی گئی۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نےسابق ٹویٹر(ایکس)پرکرکٹ فینزکو خوشخبری سنائی کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ 8 اپریل کو ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلاجائےگا۔
انہوں نےپشتوکاروایتی اندازاپناتےہوئےلکھاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاورزلمی کوارباب نیازسٹیڈیم میں پخیرراغلے۔
نمائشی میچ کی میزبانی کے لیے صوبائی حکومت نے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
محکمہ صحت پنجاب کا انوکھا اقدام
مئی 30, 2024 -
حریم شاہ:برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہوں
مارچ 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔