شیرافضل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات:اہم ذمہ داری مل گئی

0
18

رہنماتحریک انصاف شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سےتین مہینے بعد ملاقات ،دونوں رہنماؤں  نے ایک  دوسرے سے گلے شکوے کیے۔  بانی  پی  ٹی  آئی نے شیر افضل  کو 22اگست  جلسے کی  ذمہ داری دےدی۔
رہنماتحریک انصاف شیرافضل مروت کا عمران خان سےملاقات کےبعداڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آج 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ،بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے سے لگالیاکچھ بانی پی ٹی آئی نے گلے کیے کچھ میں نے گلے کیے،بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے،میں نے کہا مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے ہیں۔
شیرافضل مروت کامزیدکہناتھاکہ میری طرف سے معافی ہےبانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا،شیر افضل کو صرف بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی سے نکال سکتا ہےمیں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں آج سرخرو ہوا ہوں، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گےہم پہلے لاہور کے لیے نکلیں گے۔لوگوں کو میرے لندن جانے پر بھی اعتراض ہےشبلی فراز، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےرہنماتحریک انصاف کاکہناتھاکہ اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا،اب میں تمام پلاننگ بانی پی ٹی آئی سے پوچھے بغیر کروں گا،پھر بعد میں کوئی یہ نہ کہہ کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہوا ہے،ہم پر امن اختجاج کریں گے،ہم طلبا، وکلا، کسانوں اور سب کا احتجاج لیڈ کریں گے۔ ہم اس گھٹن زدہ ماحول سےتنگ آچکےہیں۔

Leave a reply