عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

0
14

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرکےٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نےپاکستان کی معاشی آؤٹ لک کومستحکم قرار دے دیااورپاکستان کی ریٹنگ بہترکردی۔فچ نےپاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کردی۔
فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا۔
فچ کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کردی گئی، پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بڑھا کربی مائنس کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقع  ہےکہ  جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا۔

Leave a reply