عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قیدکوایک سال مکمل:اہم تفصیلات سامنے آگئیں
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کوایک سال مکمل ہوگیا،اہم تفصیلات سامنےآگئیں۔
تفصیلات کےمطابق بانی تحریک انصاف عمران خان اڈیالہ جیل میں 365دن گزارچکےہیں۔اس دوران انہوں نے90دن قیدتنہائی میں گزارےہیں،سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں 365دنوں میں 180سےزائدجیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں۔بانی تحریک انصاف نے 365 دنوں میں ایک ہزار گھنٹے سماعتوں کے دوران عدالت میں گزارے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور وکلا سے 100 سے زائد ملاقاتیں کیں۔
اہم تفصیلات کےمطابق بانی تحریک انصاف عمران خان ان 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔صرف دانت میں دردکی شکایت کی۔اسی دورانیے میں انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں بھی پیش کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔ 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلم مخالف پروپیگنڈا زور پکڑنے لگا
اپریل 6, 2024 -
سندھ رینجرز کی ضلع کشمور میں کارروائی 2 ملزمان گرفتار
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔