قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پاکستانی مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری

0
17

فضائی مسافروں کیلئےاہم خبر،قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ مسافر ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔
ترجمان کے مطابق موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔
ترجمان کے بقول کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے، جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔
ترجمان پی آئی اےکا مزید کہنا ہے کہ روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلئے کی جاتی ہے۔
ترجمان قومی ائیر لائن نے کہا ہے کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اورائیرلائن عملے سے تعاون کریں،اس سلسلے میں مسافروں کی سہولت کیلئے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے۔

Leave a reply