قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج طلب:کون کون شریک ہوگافہرست سامنےآگئی

قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج طلب کیاگیاہےجس میں شرکت کےلئے رہنماؤں کودعوت نامےجاری کئےگئےہیں جن کی فہرست سامنےآگئی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورامن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ کےلئے آج قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کیاگیاہےجس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں شرکت کےلئے چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ اورگورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔
ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک ہوں گے۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت بھی قومی سلامتی اجلاس میں مدعو کی گئی ہے۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔