قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب

0
45

حکومت نےقومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس منگل کوطلب کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کوایڈوائس دی کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ان کیمرہ ہوگاجس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پربریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پربھی بریفنگ دی جائےگی۔عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کوموجودہ سیکیورٹی صورتحال سےآگاہ کرےگی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس منگل کی صبح گیارہ بجےقومی اسمبلی ہال میں منعقدہوگا،اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کےپارلیمانی لیڈران اور نامزد نمائندگان شرکت کرینگے،متعلقہ وزرابھی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply