لبنان:حزب اللہ کی واکی ٹاکی میں بھی دھماکے ، 20شہید،متعدد زخمی
لبنان میں پیجرزدھماکوں کےبعدحزب اللہ کی واکی ٹاکی میں بھی دھماکے ہونے سے 20افرادشہیدجبکہ 450زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجرزدھماکوں میں جاں بحق افرادکی نمازجنازہ کےموقع پرایک بارپھرلبنان دھماکوں سےگونج اٹھا ،جنازے میں شریک حزب اللہ کےکارکنان کی واکی ٹاکیزمیں بھی دھماکے ہوناشروع ہوگئے جس کےنتیجےمیں 20افرادشہیدجبکہ 450زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق جنازوں میں شریک حزب اللہ کےکارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکیزمیں دھماکےہوئے۔ یہ دھماکے گھروں، کاروں اور نماز جنازہ کے مقام پر پہ در پہ ہوئے۔جس سےعوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ان دھماکوں کے نتیجے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 450 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ اب تک 20 افراد شہید ہوئے۔
درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سڑکوں پر ایمبولینسیں سائرن بجاتی دوڑتی نظر آرہی ہیں۔
لبنان کی حکومت اورحزب اللہ نےپیجرزکےبعدواکی ٹاکی دھماکوں کی ذمہ داری اسرائیل پرہی عائدکی ہے۔لیکن ابھی اسرائیل نےاس کی کوئی تصدیق یاتردیدنہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز یکے بعد دیگرے دھماکوں سے پھٹ گئے جس میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔