لیجنڈ اداکارقوی خان کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

0
35

پاکستان شوبزانڈسٹری کےلیجنڈ اداکارقوی خان کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔
پاکستان ٹیلی وژن نے اداکاری کے شعبہ میں بڑے بڑے نام پیدا کیے،جن میں ایک نام اداکار محمد قوی خان کا بھی ہے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری پردہائیوں تک راج کرنےوالےمحمدقوی خان 15 نومبر 1942 کو پشاور میں پیدا ہوئے اوراداکارنےپاکستان ریڈیو سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنےکیرئیرکاآغازکیا۔
محمدقوی خان نےباقاعدہ اداکاری کاآغاز1964 میں پی ٹی وی سے کیا اور متعدد ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے، قوی خان نے 1965 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران محبت زندگی ہےاوربےشمارفلموں میں اپنےفن کالوہامنوایا۔
اداکار قوی خان پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، بعد میں انہیں ناقابل فراموش اداکاری کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا-پاکستان شوبز انڈسٹری کا یہ روشن ستارہ پانچ مارچ 2023 کو ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا۔

Leave a reply