ملتان ٹیسٹ کےدوسرےروزبھی انگلینڈکےخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری 6وکٹوں کےنقصان پر393 رنزبنالئے۔
ملتان میں کھیلے جارہےمیچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے 393 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اس وقت کریز پر سلمان آغا اور سعود شکیل موجود ہیں۔
ٹاس:
میچ کےآغازپرپاکستان کےکپتان شان مسعودنےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا تھا۔
پہلا دن:
پاکستان کی جانب سےعبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا ،سکور بورڈ پر 8رنز بنےتوصائم ایوب 4سکوربناکرپویلین واپس لوٹ گئے۔ صائم ایوب کےآؤٹ ہونےکےبعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،کپتان شان مسعود نےعمدہ کھیل پیش کرتےہوئے 2چھکوں اور10چوکوں کی مدد سےسنچری مکمل کی جبکہ عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔
عبداللہ شفیق اورکپتان شان مسعود نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔
عبداللہ شفیق کےآؤٹ ہونےکےبعدکپتان شان مسعود بھی 151 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی۔
پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
پہلےدن کےکھیل کےاختتام پرپاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر328 رنز بنائے۔
قبل ازیں کھیل کےآغازپرگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان شان مسعود کا کہنا تھاکہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔
انگلش کپتان اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
واضح رہےکہ ملتان میں دونوں ٹیمیں ماضی میں ایک دوسرےکےخلاف ایک ایک ٹیسٹ میچ جیت چکی ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
یادرہےکہ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کاشکارہونےکی وجہ سےکھیل نہیں رہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کینٹ اسٹیشن پر کیفے بوگی میں آگ لگنے کا معاملہ
مارچ 19, 2024 -
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری
مارچ 26, 2024 -
خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی
اگست 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔