
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، نجی و سرکاری کالجز میں رقص پر پابندی عائد، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کردیں۔ اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق نجی و سرکاری کالجز میں فن فئیر اور سپورٹس گالا کی تقریبات پر اساتذہ اور طلبہ کی انڈین گانوں پر رقص کرنے کی شکایات ملیں، تعلیمی ادارے مقدس مقامات ہیں، جہاں تعلیم دی جاتی ہے۔ تمام ڈائریکٹر کالجز اپنے زیر انتظام کالجز کے سربراہان کو خصوصی ہدایت کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کالج میں غیر اخلاق اور اداکاری نہیں ہونی چاہیے، کسی کالج سے شکایت ملی تو متعلقہ کالج کے سربراہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔