نوربخاری کےہاں ننھی پری کی آمد،اداکارہ نےتصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی

0
3

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سابق اداکارہ نوربخاری کےہاں ننھی پری کی آمد،اداکارہ نےتصویرسوشل میڈیاپرشیئرکردی۔
شوبزانڈسٹری کوخیربادکہنےوالی سابق اداکارہ نوربخاری اورسینئرسیاست دان عون چودھری کےہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرنوربخاری نےاپنےآفیشل اکاؤنٹ پربچی کاہاتھ تھامےہوئےتصویرشیئرکرتےہوئےاپنےمداحوں کوخوشخبری سنائی ،سابق اداکارہ نے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘‘
اُنہوں نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے دعا زہرہ رکھا ہے۔
نوربخاری نےمزیدلکھاکہ خدا نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، خدا اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔
نوربخاری کی یہ پوسٹ سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،جس پران کےمداحوں اورشوبزشخصیات کی جانب سےمبارکباددینےکاسلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ نور بخاری کے ہاں یہ چوتھے بچے کی پیدائش ہے۔
یاد رہے کہ سابق اداکارہ نور بخاری کی یہ پانچویں شادی 2020 میں سیاست دان عون چودھری کے ساتھ ہوئی تھی۔

Leave a reply