واشنگٹن:امریکی مسافرطیارےاورہیلی کاپٹرکےحادثےمیں اہم پیشرفت

0
13

امریکی مسافرطیارےاورہیلی کاپٹرکےحادثےمیں اہم پیشرفت ہوئی ،طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈنےطیارےکابلیک باکس ملنےکی تصدیق کردی،بلیک باکس میں فلائٹ ڈیٹاریکارڈاورکاک پٹ کوائس ریکارڈشامل ہے،ایئرٹریفک کنٹرولربیک وقت طیارےاورہیلی کاپٹردونوں کومانیٹرکررہاتھا۔
امریکی میڈیاکےمطابق ایئرٹریفک کنٹرولرنےہیلی کاپٹرکےپائلٹ کو حادثے سے 30سیکنڈقبل پیغام بھیجا،ایئرٹریفک کنٹرولرنےباربارکہاکہ طیارے کے راستے سےہٹ جائیں،بلیک ہاک ہیلی کاپٹرکےپائلٹ کی طرف سےکوئی جواب نہیں ملا۔
امریکی میڈیاکےمطابق امریکی فوج کابلیک ہاک ہیلی کاپٹرتربیتی مشن پرتھا، امریکی طیارےکاپائلٹ ایک ہزارگھنٹےکی تربیت مکمل کرچکاتھا،امریکی طیارےکےپائلٹ کو500گھنٹےکی مزیدتربیت مکمل کرنی تھی،بلیک ہاک کےتربیتی مشن عام طورپر2گھنٹےتک جاری رہتےہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکہ میں طیارہ حادثہ میں امریکی اورروسی اسیکٹرزبھی ہلاک ہوگئے،15روسی اورامریکی فگراسکیٹرزبوسٹن کےایک سکیٹنگ کلب سےوابستہ تھے،تمام افرادوکیٹامیں منعقدہ تربیتی کیمپ سےواپس آرہےتھے۔
واضح رہےکہ  30جنوری کو واشنگٹن کےریگن نیشنل ایئرپورٹ کےقریب طیارہ لینڈنگ کےدوران امریکی فوج کےہیلی کاپٹرسےٹکراکر دریائے پوٹو میک میں گرگیاتھا، طیارےمیں 65مسافرسوا رتھےجبکہ ہیلی کاپٹرمیں3افرادسوارتھے۔

Leave a reply