وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی ملاقات

0
34

پاکستان ٹوڈے: ملاقات میں جناح اسپتال کی خدمات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بات چیت ، وزیراعلیٰ سندھ نے جے پی ایم سی کو ایک بہترین ادارہ بنانے کے لیے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ضروری ہدایات دیں ، جناح اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جے پی ایم سی میں سروسز بھی بڑھانی ہوگی ، پروفیسر شاہد رسول نے وزیراعلیٰ سندھ کو جے پی ایم سی کے توسیع کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی جیز کی جے پی ایم سی کے لیے مزید 200 سیٹیں بڑھانے کی منظوری دے دی، اب جے پی ایم سی میں پی جیز کی سیٹیں 953 ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے جے پی ایم سی میں پارکنگ پلازہ بنانے کے لیے پروفیسر شاہد رسول کو ہدایت دی۔

میں چاہتا ہوں جے پی ایم سی میں سینٹرل ویئر ہائوس ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ نے جے پی ایم سی میں ویئر ہائوس قائم کرنے کی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر کو ہدایت دی، نئے بجٹ میں جے پی ایم سی کی بجٹ 2200 بیڈ کی مناسبت سے بڑھائی جائے گی، جے پی ایم سی میں 1600 بیڈز تھے جو اب بڑھ کر 2200 بیڈز پر مشتمل ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جے پی ایم سی ایڈمنسٹریشن بلاک کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی، جےپی ایم سی کا بجٹ بہتر کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے جے پی ایم سی کی ایمرجنسی کی توسیع کی پروفیسر شاہد رسول کو ہدایت  دی۔

مصنف

Leave a reply