وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لئے ماسٹر پلان طلب کرلیا، ٹیوٹا حکام کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے 5سالہ روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت۔
ٹیوٹا بورڈ کی از سرنو تشکیل کرنے کا فیصلہ ،ٹیوٹا حکام کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کے لئے میپنگ کا حکم ، ہنر مند انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے لئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے۔مریم نوازشریف
صنعتی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور کورسز کرائے جائیں۔ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارو ں میں اچھے انسٹرکٹر لائے جائیں۔ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔
ہر انڈسٹریل سیکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کورس ڈیزائن کئے جائیں گے۔ ٹیوٹا سے فارغ التحصیل ہر گریجوایٹ کو فوراً جاب ملنی چاہیے۔ ٹیوٹا بورڈ میں صنعتکاروں اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کو شامل کیاجائے۔
ٹیوٹا ادارو ں کی پرانی لیبز کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ ٹیوٹاکے اداروں کوLearn and Earn کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ پنجاب میں میکر و چیپ، اینٹی گریڈڈ سرکٹ سمیت ہائی ٹیک آئی ٹی ٹیکنالوجی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری، چیئرمین ٹیوٹا، سی اواو ٹیوٹا اور دیگر حکام کی شرکت
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونامسلسل مہنگا،قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا
دسمبر 11, 2024 -
برائلر مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا
مئی 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔