وینزویلا تمام گلیشیرز کھو دینے والا جدید تاریخ کا پہلا ملک بن گیا

جنوبی امریکا کا ملک وینزویلا تمام گلیشیرز کھو دینے والا جدید تاریخ کا پہلا ملک بن گیا۔
موسمیاتی ماہرین کے بقول میں وینزویلا باقی ماندہ گلیشیرز محض آئس فیلڈ ،برف کی چادرکی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق وینزویلا کا ہمبولڈٹ گلیشیر پگھل کر دو ہیکٹر یعنی صرف پانچ ایکڑ تک محدود ہو چکا اور یہاں پر رک کر آئس فیلڈ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ہمبولڈٹ گلیشیر وینوزویلا کا آخری گلیشیر ہے۔
گزشتہ صدی میں موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ملک کے کم از کم پانچ گلیشیر پگھل چکے ہیں۔ یوں توعالمی سطح پر کسی برف کے ذخیرے کو گلیشیر قرار دینے کیلئے کوئی معیار مقرر نہیں،تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 10 ہیکٹر (24.71 ایکڑ) کا رقبہ ایک عام کلیہ ہے۔
ماہرین گلیشیرز کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں موجود سیئرا نیواڈا نیشنل پارک میں موجود برف کوگلیشیرنہیں کہا جاسکتا،20 ویں صدی کے شروع میں وینزویلا میں چھ گلیشیرز موجود تھے، جو 999.7 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے تھے۔ اس رقبے میں ہمبولڈٹ 450 ہیکٹر تک پھیلا ہوا تھا،جو پگھل کر اب صرف دو ہیکٹر تک محدود ہوگیا ہے۔
امریکی صدرکااپیل کمپنی کوبھارت سےنکلنےکامشورہ
مئی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔