
وی پی این پرپابندی کےمعاملےپرعدالت نےسیکرٹری داخلہ اورپی ٹی اےسےجواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نےشہری مبشر قیوم کی وی پی این کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت داخلہ کا 15نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
جس پرعدالت نے سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نےمزیدسماعت غیرمعینہ مدت کےلئےملتوی کردی۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔