پنجاب میں تمام اقلیتوں کوبرابرکےحقوق دئیےگئے،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
56

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب میں تمام اقلیتوں کوبرابری کے حقوق دئیےگئےہیں۔
لاہورمیں کرسمس کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ نوازشریف اکثرمجھےکہتےہیں اقلیت کالفظ استعمال نہ کیاکریں ،پنجاب ایک ایساصوبہ ہےجہاں ہم تمام تہوار مناتے ہیں،نوازشریف نےکہامسیحی برادری کومیری طرف سےمبارکباددینا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میری تمام توجہ آپ کیلئےبہترپنجاب بنانےپرہے،مسیحی برادری کابجٹ200 فیصد بڑھایاہے،پنجاب میں تمام اقلیتوں کوبرابری کےحقوق دئیےگئےہیں،میں آپ کی وزیراعلیٰ ہوں آپ کیلئےدن رات کام کروں گی۔

Leave a reply