
صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں دھند کے ڈھیرے ،حدنگاہ کم ہونےپر موٹرویزکومختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمدکےمطابق موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکےباعث بند،موٹروےایم2پرلاہورسےاسلام آبادتک دھند کےباعث ٹریفک معطل رہی،موٹروےایم3لاہورسےعبدالحکیم تک دھند کے باعث بندجبکہ موٹروےایم3پرفیض پورسےجڑانوالہ تک دھندکے باعث ٹریفک کانظام معطل رہاہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11کودھندکی وجہ سےبندکیاگیا۔
سیدعمران احمدکاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری پرموٹرویزکوٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےراجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔
سید عمران احمد کامزیدکہناہےکہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
جون 29, 2024 -
پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ پچیس منٹ کی تاخیر سے شروع
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔