پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ

0
22

تحریک انصاف کےاحتجاج کےپیش نظراسلام آبادکی تاجربرادری نےعدالت سےرجوع کرنےکافیصلہ کرلیا۔
شہراقتدارکےبلیو ایریا ٹریڈر یونین کی جانب سے نمائندہ تاجران راجا حسن اختر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاہےکہ ایس سی اوکی کانفرنس ہورہی ہے،جس کےلئےعالمی رہنماؤں کی آمدکاسلسلہ شروع ہوچکاہے،اسلام آبادمیں آئین کےآرٹیکل 245کےتحت امن وامان برقراررکھنےکےلئےفوج تعینات کی گئی ہے۔
درخواست میں کہاگیاکہ مظاہرے جاری رہے تو اس سے نہ صرف ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کی بدنامی ہونے کا شدید خطرہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ آج ہی بنچ بنا کر حکومت کو حکم دے کہ اسلام آباد کو مظاہرین سے خالی کرایا جائے، مظاہرین کو ہر صورت اسلام آباد سے باہر نکالا جائے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ کمشنر آفس اسلام آباد کو بھی اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اسلام آباد میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھے۔

Leave a reply