پی ٹی آئی کااحتجاج:عمران خان کی بہنیں گرفتار

0
21

بانی تحریک انصاف عمران کی دونوں بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کوڈی چوک سےگرقتارکرکےتھانہ سیکرٹریٹ میں منتقل کردیاگیا۔
تحریک انصاف نےاحتجاج کااعلان کررکھاتھاجس میں شرکت کےلئےکارکنوں کےعلاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان بھی ڈی چوک پہنچی جن کوپولیس نےگرفتارکرکےلیڈی تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا۔
تحریک انصاف کےاحتجاج میں شرکت کےلئےآنےوالےبےشمارکارکنوں کوبھی ڈی چوک سےپولیس  نے گرفتارکرلیا جبکہ پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں پہنچنے والے کارکنان کو منتشر کرنے کےلئےشیلنگ کی۔ اس کے علاوہ فیض آباد اور مری روڈ پر پیش قدمی روکنےکےلئےشدید شیلنگ بھی کی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈی چوک سے مرد اور خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید مظاہرین کی حراست کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے چونگی نمبر 26 اور راولپنڈی سے بھی تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا۔

Leave a reply