چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک ( EXIM BANK) کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

0
45

بئیجنگ: جس طرح آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی اسی طرح ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان کا ہر منصوبہ چائینہ ایگزم بینک کے لئے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے , چائینہ ایگزم بینک کی سابقہ چئیر پرسن ہو زیاولیان (Hu Xiaolian) نے محمد شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں ان کے زیر نگرانی تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہباز اسپیڈ کی اصطلاح استعمال کی تھی

حکومت پاکستان گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے, چائینہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے , مین ریلوے لائین 1 کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ، پاکستان اپنی زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائیدہ اٹھانا چاہتا ہے ، وزیراعظم محمد شہبازشریف سےچائنہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک (سی ای ایکس آئی ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر وو فلن نے آج بئیجنگ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں کیونکہ غذائی شعبے میں مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے؛ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور پبلک ڈیبٹ کو مزید پائیدار سطح پر لایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی صنعتوں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی جدید کاری کے لیے ایگزم بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پاک چین مشترکہ منصوبے کے منصوبوں اور تجارتی فنانسنگ میں چینی ایگزم بینک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

ایگزم بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی اسی طرح آپ پاکستان اسپیڈ سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا ہر منصوبہ چائینہ ایگزم بینک کے لئے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے سی پیک فیز II کے تحت اقتصادی اور مالی تعاون کے اہم کردار اور چائینہ ایگزم بینک کی پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور ’مشترکہ خوشحالی‘ کے تصور کے تحت پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون پر زور دیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ ، وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

Leave a reply