چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں اسٹالیئنز نے نورپور لائنز کو 133 اسکور سےشکست دےدی۔
الائیڈبینک اسٹالیئنز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اسٹالیئنز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔
الائیڈبینک اسٹالیئنز کی طرف سے بابراعظم 76 ،طیب طاہر74،محمد حارث55 اور حسین طلعت نے 50 رنز بنائے۔
بابراعظم 79 گیندوں پر 76 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے طیب طاہر کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں114 رنز کا اضافہ کیاطیب طاہر نے 2 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی ۔
فاتح ٹیم کےبابراعظم،طیب طاہر ،محمد حارث اور حسین طلعت کی نصف سنچریوں نے جیت میں اہم کرداراداکیا۔جبکہ نورپورلائنزکےعامر جمال نے 60 اور شاہین آفریدی نے 63 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
الائیڈبینک اسٹالیئنز کے336رنزکےجواب میں نورپور لائنز 39.3 اوورز میں 203رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔لائنز کی اننگز ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی لائنز کے صرف22 رنز کے مجموعی اسکور پر تین بیٹرز سجاد علی ( صفر ) عبداللہ شفیق ( 9 ) اور عمیر بن یوسف ( 2 ) سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔لائنز کے امام الحق نے 78 رنز کی اننگز کھیلی ،
اسٹالیئنز کی طرف سے حارث رؤف نے 43 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں محمد علی اور جہانداد خان نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔