کامیڈین ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے13 برس بیت گئے

0
38

پاکستان ٹوڈے:کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

اس رپورٹ  کے مطابق ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011 کو 51 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے تھے۔1959 کو گکھڑ منڈی گوجرانوالہ میں پیدا ہونیوالے ایوب اختر المعروف ببو برال نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1982 میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984 میں لاہور منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔

انہوں نے مزاحیہ سٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے شہرت حاصل کی۔تین عشروں پر محیط زندگی میں ببوبرال نے بھرپور عروج دیکھا۔انہوں نے شرطیہ مٹھے کے علاوہ ٹوپی ڈراما اور عاشقوں غم نہ کرنا جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے بھی لکھے اور ہدایات کاری بھی کی۔

انہوں نے 50 کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں مجھے چاند چاہیے، نو پیسہ نو پرابلم، کڑیوں کو ڈالے دانا، نکی جئی ہاں سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ان کی آخری فلم 2010 میں ریلیز ہونیوالی پنجابی فلم چناں سچی مچی تھی۔ببو برال اپنی منفرد اور لازوال اداکاری کی وجہ سے آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر بستے ہیں۔

Leave a reply