گلوکارہ نصیبولال پرشوہرکامبینہ تشدد،مقدمہ درج

0
41

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف گلوکارہ نصیبولال نےاپنےشوہرکےخلاف مبینہ تشددکامقدمہ درج کروادیا۔
گلوکارہ نصیبولال کی جانب درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں کہاگیاکہ شوہر اکثروبیشترمجھ سےلڑائی جھگڑا کرتاتھاآج گھرکےصحن میں بیٹھی تھی ، شوہر نے بدزبانی کی اور قریب ہی پڑی اینٹ اٹھا کر سر پر مار دی جس سے میرے چہرے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔
گلوکارہ کی جانب سےدرج کرائی گئی ایف آئی آرمیں مزیدکہاگیاکہ شوہرپہلےبھی اکثرلڑائی جھگڑاکرتا تھامگرآج اُس نےساری حدیں عبورکردیں۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اس حوالےسےپولیس کاکہناہےکہ گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا۔جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہےکہ گلوکارہ نصیبولال نےاُردو،پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی زبان میں گانے گاتی ہیں اور انہوں نے (پی ایس ایل)سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔

Leave a reply