ہونڈا نے اپنی نئی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کروا دی

0
35

پاکستان ٹوڈے: نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، ہونڈا نے اپنی نئی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے ٹیوٹا پریئس کے مقابلے میں مارکیٹ میں اپنی نئی ہونڈا سویک ہائبرڈ 2025 ماڈل متعارف کروا دیا ہے ۔ ہنڈا سوک ہائبرڈ 2025 کو طویل عرصہ تک ہردلعزیز پریئس کا حریف سمجھا گیا، یہ گاڑی اپنے منفرد ڈیزائن، متاثر کن پاور، کارکردگی اور بہترین مائلیج کے ساتھ اپنی الگ پہچان بناچکی ہے۔

ہنڈا سوک 2025 ہائبرڈ کو چلانے کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار ہے، یہی وجہ ہے کہ اس گاڑی نے نہایت کم وقت میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اب یہ کار لورز کا بہترین انتخاب بن چکی ہے۔ ہنڈا سوک ہابرڈ 2025 جدید فیچرز کے ساتھ سیڈان اور ہیچ بیک باڈی سٹائل میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کے فائدے کیلئے کمپنی نے گاڑی کے 2 ویرینٹس متعارف کرائے ہیں ،جن میں سوک ہائبرڈ سپورٹ اور ہائبرڈ سپورٹ ٹورنگ  شامل ہیں۔

Leave a reply