سعودی عرب اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن ہونے کا امکان

0
9

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے تقویمِ ام القریٰ کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ متعلقہ تاریخوں کے مطابق ذوالقعدہ 1447ھ کا اختتام قریب ہے اور نئے اسلامی مہینے کا آغاز چاند کی رویت سے مشروط ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ام القریٰ تقویم کے مطابق شوال 1447ھ مکمل ہو چکا ہے اور اس کے بعد ذوالقعدہ 1447ھ کا آغاز ہوا تھا۔

اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کی شام ذوالحجہ کا چاند تلاش کریں تاکہ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔

Leave a reply