2030تک وفاقی حکومت کاواجب الاداقرض کتناہوگا؟تفصیلات سامنےآگئیں

0
22

2030تک وفاقی حکومت کےذمہ مقامی واجب الاداقرض 49ہزار629ارب روپےہونےکاانکشاف ہواہے۔
اقتصادی امورڈویژن حکام کی جانب سےیہ انکشاف سامنےآیاہےکہ وفاقی حکومت نےرواں سال سب سےزیادہ 13ہزار269ارب روپےمقامی قرض واپس کرناہے۔
2025میں اس میں کچھ کمی کےبعدیہ قرض12ہزار723ارب جبکہ 2026میں قرض میں کافی بڑی کمی کےبعدیہ قرض7ہزار684ارب اورپھر2027میں 4 ہزار 758 ارب، 2028 میں 5 ہزار 608 ارب قرضہ واجب الادا ہے۔
2029 میں 4153 ارب، 2030 میں 1434 ارب روپے ادا کرنے ہیں، حکومت نے سب سے زیادہ 59 فیصد قرضہ انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے لے رکھا ہے۔
حکومت کے ذمہ سال 2030 تک واجب الادا مقامی قرضوں کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ قرضے انویسٹمنٹ بانڈز،ٹریژری بلز، سکوک اوربچت اسکیموں کے ذریعے لیے گئے ہیں۔
آئندہ 5سالوں کےواجب الاداقرض میں اصل رقم اورسودشامل ہے، 22 فیصد قرضہ ٹی بلز اور 10 فیصد سکوک بانڈز کےذریعے لیا گیا، باقی قرضہ قومی بچت اسکیموں اور پرائز بانڈزکی شکل میں لیا گیا ہے۔

Leave a reply