برطانوی ائیرلائن کی دبئی سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں منسوخ

0
9

برطانوی ائیرلائن نے سکیورٹی خدشات کے باعث دبئی کیلئے تمام پروازیں موسم ِ گرما تک منسوخ کردیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ائیر لائن نے ناصرف دبئی ،بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کیلئے بھی پروازیں 31 مئی تک معطل کردی ہیں۔اس کے علاوہ دوحہ قطر کیلئے فلائٹس اپریل کے آخرتک جبکہ ابوظبی کیلئے پروازیں مزید طویل مدت تک بند رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کی مسلسل غیر یقینی صورتحال اور فضائی حدود میں عدم استحکام اور اپنے صارفین کی حفاظت کیلئے ہم نے اپنے فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
حکام کے مطابق ہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملوں کےباعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں ،تاہم اب دبئی آنے اور جانیوالی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

Leave a reply