پیوٹن ، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ ، ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
3

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریملن کے ایک معاون کے مطابق گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری تنازع کے پرامن حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
روسی صدارتی دفتر کے مطابق پیوٹن نے دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی سالگرہ کے موقع پر یوکرین میں عارضی جنگ بندی کی تجویز بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی حل پر بھی بات چیت کی۔

Leave a reply