پنجاب بھرمیں تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے ریٹائرڈفوجیوں کوبھرتی کاعمل شروع

0
11

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی بطور ‘ایم ای او’ بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت راولپنڈی سمیت 22 اضلاع میں تعیناتیاں کی جائیں گی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے زیرِ اہتمام ہونے والی ان بھرتیوں کے لیے ریٹائرڈ جے سی اوز اور این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جنہیں 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری موٹر سائیکل اور دیگر مراعات پر ایک سالہ قابلِ توسیع کنٹریکٹ دیا جائے گا۔
اس عہدے کے لیے گریجویشن تعلیم، پنجاب کا ڈومیسائل، اور 30 سے 55 سال تک کی عمر لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 21 ریٹائرڈ فوجی اور 7 سویلینز سمیت کل 28 افسران بھرتی ہوں گے۔ اس کے علاوہ، محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے سکولوں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ سکول ٹیچنگ انٹرنیز (STIs) کے کنٹریکٹ میں مارچ 2027ء تک 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

Leave a reply