وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہاہےکہ بین الاقوامی مالیات(آئی ایم ایف کےآج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7ارب ڈالرقرض پروگرام منظور ہونے کا امکان ہے۔
ایک مباحثےسےویڈیولنک خطاب کےدوران وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرض کی لازمی شرائط پوری کرنےمیں تعاون پردوست ممالک چین اورسعودی عرب کےمشکورہیں۔حکومت اندرونی قرضے نہیں لینا چاہتی، بینک نجی شعبے کو قرضے دے۔اصلاحاتی ایجنڈے اور حکومتی پالیسیوں سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ علاقائی انضمام کے لیے سی پیک میں شامل ہونے کا یہ صحیح وقت ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی ترقی اور دوسرا انفرسٹرکچر سے مستفید ہونے کے لیے ہے، چین سے سرمایہ کاری کے ساتھ ٹیکنالوجی بھی آئے گی۔ علاقائی مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈ پر پاک چین اور سعودی پاک سرمایہ کاری کمپنیاں پہلے ہی کام شروع کر چکی ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کا اپنے خطاب میں کہناتھاکہ مباحثےمیں ملنےوالی تجاویزکاخیرمقدم کریں گے،پاک چین تعلقات کو مزید بہتربنانے کے خواہاں ہیں، ہمیں ترقی کا عمل اپنے ہاتھ میں رکھنے اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوونداکی مداح بارےاداکارکی اہلیہ نےبڑاانکشاف کردیا
ستمبر 16, 2024 -
کےپی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،مولانافضل الرحمان
ستمبر 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔