آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی جگہ بنانےمیں کامیاب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔جس میں تین پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئےجبکہ بھارت کاکوئی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا۔
آئی سی سی ون ڈےٹیم آف دی ایئر2024کااعلان کردیاگیاجس میں 3پاکستانی ،سری لنکا کے4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے جب کہ بھارت کا کوئی کرکٹر اس میں شامل نہیں۔
پاکستان کی طرف سےابھرتےہوئےبلےباز صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز، اے ایم غضنفر اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
چارتھ اسالنکا کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان جبکہ کوشال مینڈس کو وکٹ کیپر رکھا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک کےنامزدبینکوں نےحج درخواستیں وصول کرناشروع کردیں
نومبر 18, 2024 -
سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔