آج وزیر اعظم کی قیادت میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر رہے ہیں: وزیر تعلیم

0
46

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کر کے گذشتہ 76 سال کی تعلیمی محرومیوں کا ازالہ کریں گے

تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر گذشتہ حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے، آج کا دن ملکی تاریخ میں تعلیمی حوالے سے اہمیت کا حامل گردانا جائے گا۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی صورتحال الارمنگ، سنجیدگی کی متقاضی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیم دوست، اہداف حاصل کریں، مثالی تعلیمی اصلاحات ہوں گی

تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے ملک کو آئی سی یو سے نکالیں گے،تعلیمی بجٹ بڑھائیں گے، ثمرات ہر بچے تک پہنچائیں گے، ہر بچے کو یکساں تعلیمی مواقع دیں گے، سرکاری سکول معیاری سکول بنائیں گے۔

ایک کروڑ سے زائد آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے چیلنج سے عہدہ برآء ہوں گے، اساتذہ کے مسائل کا احاطہ ضروری، انہیں ٹینشن فری ماحول مہیا کریں گے، اساتذۃ کے مسائل کا ازالہ کریں گے، ہر جائز مطالبے کو پورا کریں گے۔

تعلیمی ایمرجنسی کے اہداف کا حصول اساتذہ کے تعاون کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر تعلیم پنجاب کی آفٹر نون سکول پروگرام کے اساتذہ وفد سے ملاقات میں گفتاساتذہ نے وزیر تعلیم کو تنخواہوں، پروموشن سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

Leave a reply