اداکارہ مریم نفیس کےہاں ننھےمہمان کی آمد

0
31

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ مریم نفیس کےہاں ننھےمہمان کی آمدہوئی ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم پراپنےمداحوں کےساتھ یہ خوشخبری شیئرکی ۔جس میں وہ اپنےچاہنےوالوں کواپنےبیٹےکی ولادت کے بارےمیں بتارہی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔
مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ’سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا‘۔
اداکارہ نے مداحوں اور دوستوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست اور مداحوں کی جانب سے مریم کو مبارک باد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔

Leave a reply