اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

0
16

الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پرتاریخ تبدیل کی گئی اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ہرممکن سہولت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے۔28 اگست تک اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئےجاسکتے ہیں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اب 9 اکتوبر کو ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانےکا اعلان کیا گیا تھا اور بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ آج ختم ہورہی تھی۔

Leave a reply