انٹربینک ڈالرسستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا

0
11

کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرسستاجبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگاہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 60 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,087 جبکہ کم ترین سطح 80,530 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply