پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکاروشوہوسٹ فہدمصطفیٰ نےکہاہےکہ اگراداکارنہ ہوتاتوآج بریانی کاہوٹل چلارہاہوتا۔
فہدمصطفیٰ نےچندماہ قبل ایک پروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جہاں اداکارسےان کی زندگی کےبارےاورکیریئرکےبارےمیں سوال وجواب کیےگئے،جس میں فہدمصطفیٰ نےدلچسپ جواب دئیے۔
پروگرام میزبان نےفہدمصطفیٰ سےسوال کیااگرآج آپ اداکارنہ ہوتےتوکیاکام کرتے،جس کاجواب فہدمصطفیٰ نےدلچسپ طریقےسےدیاکہ میراپھربریانی کاہوٹل ہوتا۔کیونکہ اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کے والدین اور میرے والدین آپس میں بہت اچھے دوست ہیں، ماہم عامر کے والدین کا بریانی کا کاروبار ہے جو اب ماہم چلا رہی ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےفہدمصطفیٰ نےکہاکہ انڈسٹری میں آنےسےقبل مجھےاچھی طرح یادہےکہ میرےوالدصاحب مجھ کو ایک بارماہم عامر کے گھر لے گئے تھے جہاں ماہم کی والدہ نے مجھے بریانی کا کاروبار چلانے کا طریقہ بتایا۔
اُنہوں نے کہا کہ ماہم کی والدہ نے مجھے بتایا کہ اس کاروبار میں کون کونسی مشکلات پیش آتی ہیں اور ساتھ ہی اُنہوں نے کاروبار کو کامیاب بنانے کا طریقہ بھی بتایا۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میرے والد صاحب بریانی کے کاروبار سے اس قدر متاثر ہوئے تھے کہ اگر آج میں اداکار نہیں بنتا تو وہ مجھے بریانی کا ہوٹل کھول کر دے دیتے۔
اداکار کی بات سُن کر میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی بیچ رہے ہوتے تو کیا آپ کی بریانی میں آلو ہوتا؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے بریانی میں تو آلو کا علم نہیں لیکن ہاں میری زندگی ضرور آلو بن چکی ہوتی۔
شوبزانڈسٹری میں پیسوں کی خاطرجھوٹ دکھایاجاتاہے،حرامانی
اکتوبر 4, 2024’سنگم اگین‘کےچرچے،OTTپرتاریخی کمائی کاریکارڈقائم کردیا
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بوندا باندی
اپریل 13, 2024 -
190ملین پاؤنڈکیس : تفتیشی افسرپرجرح مکمل نہ ہوسکی
ستمبر 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔