جیل انتظامیہ نےبانی پی ٹی آئی سےجیل سہولیات واپس لینےکی خبروں کی تردیدکردی۔
اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفورانجم کاکہناہےکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دو مشقتی دئیے گئے ہیں جو دن کے اوقات میں دستیاب ہوتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہےعمران خان کو ایک انگریزی روزنامہ روزانہ فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لئے ایکسائز مشین اور واک کے لئے جگہ بھی دستیاب ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کامزیدکہناہےکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن فراہم کیا گیا ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہےبانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے تحت ضرورت کی کوئی بھی چیز بروقت فراہم کردی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔
عبدالغفورکاکہناہےکہ بشریٰ بی بی کے سیل میں فال سیلنگ لگی ہے وہاں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں، بطور سابق وزیر اعظم جیل مینول کے تحت بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں دو دفعہ فیملی، وکلاء اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے،جیل میں سماعت کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی ملاقاتیں کرتے ہیں، جیل مینول اور بطور ایک قیدی بانی پی ٹی آئی کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی کے کمرے میں ٹی وی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔