بنگلہ دیش:مظاہرین کےمطالبےپرصدرنےپارلیمنٹ تحلیل کردی

0
23

بنگلہ دیش کےصدرمحمدشہاب الدین نےمظاہرین کےمطالبےپرپارلیمنٹ کوتحلیل کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایک ماہ قبل کوٹہ سسٹم اورامتیازی سلوک کےخلاف شروع ہونےوالی طلبہ تحریک نےاس وقت نیارخ اختیارکیاجب وزیراعظم شیخ حسینہ واجداستعفیٰ دےکربھارت فرارہوگئیں توطلبہ تنظیموں کےرہنماؤں نےصدرمحمدشہاب الدین کو6اگست سہ3بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنےکی ڈیڈلائن دی تھی۔جس پر صدر نے آرمی چیف سمیت فوجی قیادت سے مختلف ملاقاتوں کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے سے نصف گھنٹا قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ سڑکوں پر موجود طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
پارلیمنٹ تحلیل کرنےکےصدرکےاقدام کوسراہتےہوئےطلباتحریک کےرہنماؤں نےمطالبہ کیاکہ عبوری حکومت کے لیے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے۔
خیال رہےکہ طلبا تحریک کے کوآرڈینیٹر ناہد اسلام نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمرہ ایک ویڈیوپیغام ریکارڈکرایاتھاجس میں انہوں نےصدرشہاب الدین کوپارلیمنٹ تحلیل کرنےکی وارننگ دی تھی۔
ویڈیوپیغام میں کہاگیاتھاکہ 5اگست کوپارلیمنٹ کوفوری طورپرتحلیل کردیاجائے گا لیکن 24 گھنٹے گزر نے کےباوجودبھی ایسانہ ہواتھا۔
ناہد اسلام نے متنبہ کیا تھا کہ طلبا اب بھی سڑکوں پر موجود ہیں اور ہم صدر شہاب الدین کو آج سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہیں بصورت دیگر احتجاج دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔
قبل ازیں طلبا تحریک کے رہنما ناہد اسلام نے منگل کی صبح ایک ویڈیو پیغام میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Leave a reply