تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا
تحریک انصاف کا چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کا فیصلہ, چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیخلاف عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں زمہ داروں کیخلاف آئینی شکنی کی کاروائی ہونی چاہیے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا،آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور:موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں مزیداضافہ
دسمبر 23, 2024 -
صدارتی انتخابات:امن وامان کیلئے سیکیورٹی کےانتظامات مکمل
نومبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔