تربیلاڈیم اپنی صلاحیت کےمطابق مکمل بھرگیا:واپڈاکی وضاحت

0
11

ملک بھرمیں بارشوں اورسیلاب کےباعث ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونےکےحوالےسےواپڈانےوضاحت دےدی۔

ترجمان واپڈاکاکہناہےکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے۔تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 56 ہزار400کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 600کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد25 ہزار800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ51 لاکھ69 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کامزیدکہناہےکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد3 لاکھ 85 ہزار300 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 49 ہزار400 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد62 ہزار700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد66 ہزار400 کیوسک اور اخراج 66 ہزار400کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈاکےمطابق چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ2 ہزار ایکڑفٹ ہے،تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ10 لاکھ37` ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجےکی ہے۔

Leave a reply