
طلبا کیلئے اہم خبر،تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری کردیاگیا۔
پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلبا کیلئے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کیلئے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، سکالرشپ فیس 180 روپے اور سپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔اس کے علاوہ سکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے، جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔
نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا، جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کروانے والے طلبا کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔ رجسٹریشن کیلئے طلبا کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کیلئے طالبعلم کیلئے ب فارم فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔
رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا، تاہم سکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔