اعلیٰ عدلیہ میں ججزتعیناتی رولزمیں ترامیم سےمتعلق جوڈیشل کمیشن کااجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت آج ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائے گا،ہائیکورٹس میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شریک ہونگے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین سمیت دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔،اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس (ر) منظور ملک پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کیں۔رولز میں ترامیم سے متعلق کمیٹی اپنی سفارشات جوڈیشل کمیشن کو بھجوا چکی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت پانچوں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کیا جاچکا ہے،خط میں ہائیکورٹس سے ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے امیدواروں کی تلاش کی درخواست کی گئی ہے،جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیاں ہونگی۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو یا دو سے زائد ججز تعینات ہونے کا امکان ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں 24 ججز تعینات ہونے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت 36 ججز کام کر رہے ہیں جبکہ 60ججز ہونے چاہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 17ججز کی تعیناتیاں ہونی ہیں۔
صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کردی ہے، پشاور ہائیکورٹ میں اس وقت 13ججز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں بھی ججز کی تعداد سترہ سے بڑھا کر 23 کرنے سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔