ماضی کی پاکستان شوبزانڈسٹری کی مایانازاداکارہ ریماخان کےساتھ وائرل تصویرمیں بچےکارازفاش ہوگیا۔
حال ہی میں اداکارہ ریما خان نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک تصویرشیئرکی، جس میں اداکارہ کی گودمیں ایک بچہ تھاجس میں اداکارہ کےمداحوں نےریماخان کودوسرےبچےکی پیدائش کےحوالےسےمبارکباددیناشروع کردی۔لیکن اب اُس بچےکی حقیقت کھل گئی۔
ریما خان کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی تھی،مداحوں کی جانب سے ملنے والی مبارکباد پر ریما خان نےتوخاموشی نہ توڑی لیکن اُن کےشوہرڈاکٹرطارق شہاب کواس بارےمیں لب کشائی کرناپڑگئی۔
ڈاکٹرطارق شہاب نےغیرملکی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبتایاکےاداکارہ ریماخان کےساتھ جس بچےتصویروائرل ہورہی ہےوہ بچہ ہمارانہیں بلکہ بچہ ریماخان کی کزن کابیٹاہے۔
ریما خان کے شوہر نے کہا کہ دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ تمام خبریں بےبنیاد اور محض افواہیں ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے اگر مستقبل میں اُن کے اور ریما خان کے ہاں کوئی خوشخبری ہوئی تو وہ خود میڈیا کے سامنے اس کا اعلان کریں گے۔
واضح رہےاداکارہ ریماخان نے2011میں پاکستانی نژادامریکی ڈاکٹر طارق شہاب کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونےکےبعدشوبزانڈسٹری کوخیربادکہہ دیاتھا۔اداکارہ کےہاں شادی کےتقریباً4سال بعد2015میں پہلےبیٹےکی پیدائش ہوئی تھی۔
عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا
ستمبر 14, 2024معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔