سائبرکرائم کیخلاف تعاون بڑھانے،مصنوعی ذہانت کےفروغ پر اتفاق ،اعلامیہ

سپریم کورٹ کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ سائبرکرائم کیخلاف تعاون بڑھانے اور مصنوعی ذہانت کےعدالتی استعمال کےفروغ پراتفاق کیاگیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاچین اورترکیہ کادورہ مکمل ہونےپرسپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کیا۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں وفدنے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیف جسٹسزکانفرنس میں شرکت کی ،سائبر سیکیورٹی ،مصنوعی ذہانت اوربچوں کےحقوق پرعدالتی تعاون پرگفتگوہوئی،چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی سےعدالتی نظام میں شفافیت اوربہترکارکردگی پرلیکچردیا،سپریم کورٹ کےڈیجیٹلائزیشن ،کیس مینجمنٹ اقدامات کوعالمی سطح پرسراہاگیا۔ تجارتی ،ثالثی،ماحولیاتی قانون اورانسانی حقوق کےتحفظ پرمشترکہ تعاون کی تجویزپرغور آ ئی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےایران اورترکیہ کےچیف جسٹسزسےملاقاتیں کیں، عدالتی تبادلوں اورتجربات کےاشتراک پرپاکستان اوررکن ممالک نےاتفاق کیا،سائبرکرائم کیخلاف تعاون بڑھانےاورمصنوعی ذہانت کےعدالتی استعمال کےفروغ پراتفاق کیاگیا،کانفرنس میں تنازعات حل میں ثالثی اورمصالحتی عمل کوفروغ دینےکافیصلہ کیاگیا،بچوں کےحقوق کےتحفظ کیلئےمضبوط قانونی فریم ورک بنانےپرزور دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندوں کیخلاف عدالتی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا،عدالتی استعدادکاربڑھانےکیلئےتربیتی پروگرامزاورججزتبادلوں کی منظوری دی گئی، 2026میں اگلی چیف جسٹس کانفرنس ایران میں منعقد ہوگی ،چیف جسٹس نے استنبول میں ترکیہ کی آئینی عدالت کی63ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےپاکستان ،ترکیہ کےدیرینہ اور برادرانہ تعلقات پرروشنی ڈالی،ترکیہ کی آئینی عدالت کے انسانی حقوق کےفیصلےقابل تعریف ہیں، پاکستان اورترکیہ کےدرمیان عدالتی تعاون بڑھانےپراتفاق کیاگیا،ترکیہ نےپاکستان میں عدالتی نظام کوجدید بنانے کیلئےتعاون کی پیشکش کی۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔