سعودی شاہی محلات سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

0
39

پاکستان ٹوڈے: سعودی عرب جانیوالےسیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔ سعودی شاہی محلات کو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پر تعیش شاہی محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کر کے انہیں سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا۔یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے تحت سالانہ 10کروڑ سیاحوں کی آمد کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی عرب میں سیاحوں کیلئے الحمرا پیلس میں 32 لگژری اپارٹمنٹس، 44 ولاز، ایک شاہی شاخ اور 5 پبلک ایریاز کو پہلے ہی کھولا جا چکا۔اس کے علاوہ قصر احمر نامی محل، جو ریاض شہر میں الفوطہ پارک کے شمال میں واقع ہے اور جسے شاہ عبدالعزیز ال سعود نے اپنے بیٹے اور اس وقت کے ولی عہد کیلئے 1943 میں تعمیر کرایا تھا،اسے بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ریاض کے سفارتی حصے میں واقعہ طویق محل، جو تاریخی ورثے اور عصری سہولتوں سے آراستہ ہے اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

Leave a reply