سعودی عرب سمیت دیگرعرب ممالک میں عیدالاضحی منائی جارہی ہے

0
100

سعودی عرب سمیت دیگرعرب ممالک میں آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام کےساتھ  منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں نمازعید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اورمسجدنبویؐ میں ہوئے جہاں بہت بڑی تعدادمیں لوگوں  نےنمازعیدالاضحی اداکی۔ریاض میں عیدکاسب سےبڑااجتماع الدیرہ مسجدمیں منعقدہواجہاں پرہزاروں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اوردیگرغیرملکیوں نےنمازعیداداکی۔
سعودی عرب بھرکی 14ہزارسےزائدمساجدمیں بھی نمازعیدکےاجتماعات منعقدکیےگئے۔
متحدہ عرب امارات میں نمازعیدالاضحی کےاجتماعات منعقدہوئے،ابوظہبی،شارجہ ، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق  میں بھی نمازعیداداکردی گئی،دبئی کی الفاروق عمربن الخطاب مسجدمیں عیدکابڑااجتماع ہوا۔
نمازعیداداکرنےکےبعدلوگ سنت ابراہیمی اداکرنےکےلئےقربانی کررہے ہیں۔

Leave a reply