سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز

0
16

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔
سعودی عرب جانیوالے پاکستانی مسافروں کیلئے سعودیہ کی ایئرلائن فلائی ادیل نے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا اور اس کی پہلی پرواز گزشتہ روز سعودی عرب سے کراچی پہنچی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پہنچی۔ سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔اس پرواز میں آنیوالے مسافروں کا نئی ایئر لائن کی سروس شروع ہونے پر کہنا تھا کہ ادیل ایئر لائن کے شروع ہونے سے دونوں ممالک کے مسافروں کولگژری سفری سہولیات ملیں گی۔مسافروں نےادیل ایئر لائن کے آغاز پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔

Leave a reply