سعودی عرب:7 مقامات پر سمر سیزن 2024  کا آغاز

0
73

پاکستان ٹوڈے: سعودی عرب سیاحت کے فروغ کیلئے سمر سیزن 2024 کا آغاز ۔

’’تفصیلات کے مطابق آپ دیکھ رہے ہیں‘‘ کے سلوگن کیساتھ سمر فیسٹیول مملکت کے 7 سیاحتی علاقوں میں4 ماہ تک جاری رہے گا۔۔۔مملکت کے جن شہروں میں سیاحتی پروگرامز منعقد ہوں گے، ان میں جدہ، ریاض، العلا، طائف، الباحہ، عیسر اورریڈ سی شامل ہیں۔

سعودی وزیر سیاحت اور ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے سعودی سمر سیزن 2024 فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔۔۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل زوراب پولو لیکاشفیلی کے علاوہ سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔

سعودی سمر سیزن فیسٹیول 2024 میں 550 تفریحی و سیاحتی پروگرامز کے علاوہ 150 سے زائد شوز بھی پیش کیے جائیں گے، جن میں بچوں کی دلچسپی کے پروگرام خاص طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ان سمرپروگرامز میںجدہ سیزن اور عسیر سیزن میں مختلف تفریحی پروگرام کے علاوہ سپورٹس اور باکسنگ کے مقابلے بھی ہوں گے۔

Leave a reply